Time 11 دسمبر ، 2021
کھیل

ایشز سیریز: انگلش ٹیم آسٹریلیا میں پہلے امتحان میں ناکام

پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی بیٹر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی
پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی بیٹر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: آئی سی سی

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 425 رنز بنائے اور انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 278 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔

دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، ڈیوڈ ملان اور جو روٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہ کر سکا اور پوری ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا آسان ہدف دیا جو کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :