پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2021

ن لیگ کے دور میں گرین لائن کاغذوں پر تھا ہم نے اسے مکمل کیا: فواد چوہدری

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں گرین لائن منصوبہ صرف کاغذوں پر تھا، ہم نے نا صرف اسے عمل شکل دی بلکہ مکمل بھی کیا۔

آرٹس کونسل میں جاری عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کے لیے متبادل بیانیہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو دنیا کی چند بڑی بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے، ڈرامہ، فلم اور شاعری کو بیان کرنے میں اردو بڑی معاون ثابت ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارے شاعر ابھر کر سامنے آئیں۔

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کتنے پانی میں ہے یہ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے، صرف کہنے سے نہیں گرین لائن وفاق کے پیسے سے بنی، گرین لائن پراجیکٹ 35 ارب روپے خرچ کرنے سے منصوبہ بنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں یہ منصوبہ کاغذی تھا، اسے عملی شکل ہم نے دی، گرین لائن منصوبہ ہمارے دور میں مکمل ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ روزگار نہیں ہے اور دوسری طرف ہمیں تربیت یافتہ لوگ نہیں ملتے۔

مزید خبریں :