Time 11 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سعودی دارالحکومت میں سلمان خان کا کنسرٹ، ہزاروں افراد کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔

اس موقع پر سلمان خان کا مداحوں کو کہنا تھاکہ ایسے شوز اب ہوتے رہیں گے، خوش رہیں اور خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودیہ میں سب پیار محبت سے رہیں اور محنت سے کام کریں، اگلی بار پھر سے ملاقات ہوگی۔

مزید خبریں :