11 دسمبر ، 2021
کراچی میں چینی شہری کو ٹیکسی ڈرائیور نے غلط فہمی سے کٹی پہاڑی پہنچادیا۔
کراچی پہنچنے والے چینی باشندے کو ٹیکسی ڈرائیورنے ائیریورٹ سے سیدھا کٹی پہاڑی پہنچادیا۔ اطلاع ملتی ہی پولیس نے چینی شہری کو شاہراہِ نور جہاں تھانے پہنچایا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری کی کٹی پہاڑی پرسامان کے ساتھ اکیلے گھومنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او چینی شہری کو تھانے لے آئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چینی باشندے نے پی ای سی ایچ ایس میں ایک گیسٹ ہاؤس میں بکنگ کرائی تھی اور وہ بزنس کی وجہ سے کراچی پہنچا تھا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری کے پاس سے گیسٹ ہاؤس کی بکنگ کی رسید ملی، رسید میں موجود پتے پر چینی باشندے کو پہنچادیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی شہری اردو بول سکتا ہے اور نہ ہی انگریزی، ممکنہ طور پر چینی شہری ائیرپورٹ سے غلط فہمی کی وجہ سے کٹی پہاڑی پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری کانام ماؤ فینکن ہے اور اس سے ٹیکسی ڈرائیور کے بارے میں معلومات لینے کی کوشش کی گئی مگر زبان اور علاقے کے حوالے سے واقفیت نا ہونے کے باعث وہ کچھ نہیں بتاسکا۔