انٹرٹینمنٹ
12 دسمبر ، 2021

کترینہ وکی نے رسم حنا میں رقص کی نئی تصاویر شیئر کردی

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی تا سجدی جے نچے سارا ٹبّر۔‘فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی تا سجدی جے نچے سارا ٹبّر۔‘فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور  اداکار وکی کوشل کی جانب سے شادی کے دوران لی گئی تصویروں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ دیر قبل کترینہ  اور وکی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس  پر رسم حنا کے دوران  فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

کترینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ملٹی شیڈڈ لہنگے میں ہاتھوں پر مہندی لگائے وکی کوشل سمیت فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے اور خوشگوار موڈ میں رسم حنا انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی تاں سجدی جے نچے سارا ٹبّر۔‘

دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ کترینہ کی رسمِ حنا کی کچھ تصویریں شیئر کی۔


شیئر کی گئی تصاویر میں وکی کوشل کو پیلے پھولوں سے کترینہ کیف کو پروپوز کرتے دیکھا گیا، ساتھ ہی ایک تصویر  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی اور کترینہ کو چند لوگوں نے کاندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔

اداکار نے بھی اپنی پوسٹ کا وہی پنجابی کیپشن لکھا جو اُن کی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف نے لکھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM