پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2021

رمیز راجہ کا کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا بہتر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈومیسٹک کرکٹ میں پچز مایوس کن رہی  ہیں ،پچز اچھی نہیں ہوں گی تو باہر نہیں جیت سکیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سسٹم کا ٹیلنٹ فرنچائزز کی وجہ سے اوپر جا سکتا ہے اس لیے  پی ایس ایل کو ہرسال بڑے سے بڑا ایونٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈراپ ان پچز  ایسی پچز ہیں جنہیں کھیلے جانے والے میچ کے  اصلی مقام سے دور تیار کیا جاتا ہے اور بعد میں  میچ کے وقت اس مقام پر ڈراپ کردیا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :