پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2021

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات، اہلیہ کی انٹری کی نئی ویڈیوز وائرل

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے قبل لاہور  میں شادی کی تقر یبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ کئی ویڈیوز  وائرل ہو چکی ہیں۔

اب جنید صفدر کی اہلیہ کی ویڈیوز  وائرل ہوئی ہیں جن میں انھیں خواتین کے ہمراہ  پھولوں  سے مزین چادر کی چھاؤں میں اسٹیج تک جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیوز میں جنید صفدر کی اہلیہ سلور رنگ کا لہنگا پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف کو خواتین کا ہاتھ تھامے اسٹیج تک جاتے دیکھا جا سکتا ہے،ایک دوسری   ویڈیو میں عائشہ کو مہرون رنگ کے لہنگے میں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تقریب میں عائشہ سیف کو سلور جبکہ دوسری تقریب میں انھیں مہرون رنگ کا  لہنگا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مریم نواز کی  ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مریم اور دیگر خواتین کو مہندی کی پلیٹیں اٹھائے جاتا دیکھا گیا تھا اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ‘میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں’ گاتے بھی سنا گیا تھا۔

مزید خبریں :