Time 13 دسمبر ، 2021
پاکستان

تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

میانوالی  کے جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران  پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ  درج کر لیاگیا۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز  ہونے والے عمران خان کے جلسہ  میں پیش آیا تھا جہاں  امیرخان سوانسی  نے  جلسہ گاہ میں  تلاشی کے لیے روکنے   پر  پولیس  اہلکار کو  تھپڑ مار  دیا تھا۔

ڈی پی او میانوالی کے مطابق  تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 مقدمہ درج کیے جانے پر امیرخان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ مقدمہ سیاسی طورپر  درج کیا گیا۔

مزید خبریں :