01 جون ، 2017
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عظیم کاکڑ پر تشدد کا مقدمہ جناح ٹاؤن تھانہ میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ عظیم کاکڑ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ324 اور337 ایچ 2 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عظیم کاکڑ کو گزشتہ جمعے کوجناح ٹاؤن کے علاقے میں مسلح افراد نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے وار کرکے زخمی کیا گیا تھا۔