Time 13 دسمبر ، 2021
دنیا

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی: جی 7 کی تنبیہ

دنیا کے طاقتور ملکوں کے بلاک جی سیون نے  ایران اور  روس کو  وارننگ جاری کر دی ہے۔

دنیا کے طاقتور  ملکوں کے بلاک جی سیون کا کہنا ہے کہ  اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ 

برطانیہ کے شہر لیورپول میں جی سیون اجلاس میں  دنیا کے طاقتور ترین ملکوں کے بلاک  نے ماسکو سے یوکرین کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ  ایران کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے کا ’آخری موقع‘ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے آئے اور جوہری مذاکرات کی ڈیل پر اتفاق کرے۔

دوسری جانب ایران نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے یورپی ممالک پر تنقید کی اور کہا کہ یورپی ممالک مذاکرات میں تعمیری تجاویز دینے میں ناکام رہے، فریقین نے ایران پر پابندیوں سے متعلق اختلافات کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔

مزید خبریں :