کھیل
Time 13 دسمبر ، 2021

عمر اکمل کی پی ایس ایل میں واپسی، ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا

پی ایس ایل 6 میں پی سی بی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے—فوٹو فائل
پی ایس ایل 6 میں پی سی بی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے—فوٹو فائل

پاکستانی بیٹر  عمر اکمل کی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں واپسی ہوئی ہے۔

عمر اکمل کو گزشتہ روز ہونے والی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں خریدا۔

اس موقع پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ نے بھی عمر اکمل کی واپسی پر خوشی سے بھرپور تبصرے پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ بعدازاں چوتھے اور پانچویں سیزن میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلے تھے۔

پی ایس ایل 6 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :