سدھارتھ کی سالگرہ کے موقع پر شہناز گل کی پوسٹ وائرل

شہناز گل کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل میں سدھارتھ کی یاد تازہ کر دی اور انہیں جذباتی کر دیا۔ فوٹو: فائل
شہناز گل کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل میں سدھارتھ کی یاد تازہ کر دی اور انہیں جذباتی کر دیا۔ فوٹو: فائل

بگ باس سیزن 13 کی مقبول کنٹسٹنٹ اداکارہ شہناز گِل نے اپنے قریبی دوست اداکار سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر  پوسٹ شیئر کی ہے۔

شہناز نے گزشتہ روز  انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس پر انہوں نے کسی قسم کا کیپشن لکھنے سے گریز کیا تاہم اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر بذات خود ایک بڑا پیغام تھی۔

اداکارہ نے سدھارتھ کی ایڈٹ کی گئی تصویر  شیئر کی جس میں ان کے پر لگے ہوئے ہیں، تصویر سے شہناز ایسا پیغام دے رہی ہیں جیسےسدھارتھ شکلا ان کی زندگی میں ایک رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئے۔

شہناز کی اس پوسٹ نے مداحوں کے دل میں سدھارتھ کی یاد تازہ کردی اور انہیں جذباتی بھی کر دیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے انہیں ہمت رکھنے اور حوصلہ کرنے کی دعائیں دیں جب کہ کچھ صارفین نے اپنے احساسات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر رونا آگیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :