13 دسمبر ، 2021
وزیراعظم نے پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراکردیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا میں لاک ڈاؤن نہ کرنے پر اپوزیشن نے برا بھلا کہا، آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ جس ملک نے کورونا میں اپنے عوام اور معیشت دونوں کو بچایا وہ پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کمزور طبقے کو بچایا، صحت کارڈ پروگرام سے 440 ارب روپے 3 سال میں خرچ ہوں گے، اب غریب سے غریب شہری بھی اپنا علاج کراسکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب میں شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائے گا، 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو احساس کارڈ ملےگا۔