نو منتخب حسینہ کائنات ہرناز سندھو کون ہیں؟

21 سالہ ہرناز مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئیں— فوٹو: بھارتی میڈیا
21 سالہ ہرناز مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کی 21 سالہ ہرناز سندھو نے ‘مس یونیورس’ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

یہ اعزاز بھارت کی ہرناز کور سندھو نےحاصل کیا جنہوں نے 79 ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے نام کیا اور ساتھ ہی وہ مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئیں۔ 

اس سے قبل 21 سال قبل اداکارہ لارا دتہ نے 2000 میں اور اداکارہ سشمیتا سین نے 1994 میں ہندوستان کو مس یونیورس کا خطاب دلایا تھا۔

نو منتخب حسینہ عالم ہرناز سندھو کون ہیں؟

ہرناز سندھو بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی مقامی اسکول سے حاصل کی ہے۔

وہ فارغ اوقات میں گھڑ سواری، سوئمنگ اور شطرنج کھیلنا پسند کرتی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
وہ فارغ اوقات میں گھڑ سواری، سوئمنگ اور شطرنج کھیلنا پسند کرتی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

21 سالہ ہرناز پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز  کررہی ہیں۔

انہوں نے 17 سال کی عمر میں 2017 میں مس چندی گڑھ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ 2019 میں وہ فیمینیا مس انڈیا پنجاب بھی رہیں اور پھر فیمینیا مس انڈیا میں ٹاپ 12 میں شامل تھیں۔

ہرناز نے مس دیویا 2021 کی بھی ونر تھیں جس کے بعد وہ اب مس یونیورس 2021 بھی بن گئی ہیں۔

ہرناز کو کھانے بنانے، ڈانس اور یوگا کا شوق ہے — فوٹو: اے ایف پی
ہرناز کو کھانے بنانے، ڈانس اور یوگا کا شوق ہے — فوٹو: اے ایف پی

مس یونیورس بننے کے بعد اب ہرناز امریکا کے شہر نیویارک میں رہیں گی اور دنیا بھر میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کریں گی۔

ہرناز کو کھانے بنانے، ڈانس اور یوگا کا شوق ہے جبکہ وہ فارغ اوقات میں گھڑ سواری، سوئمنگ اور شطرنج کھیلنا پسند کرتی ہیں۔

مزید خبریں :