ویڈیو :شادی میں منفرد انٹری کا شوق ، دلہا دلہن کا جھولا گر گیا

ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ  شادی ہال میں ان کی انٹری سمیت تمام تقاریب یادگار  ہوں اور اسی خواہش کے  پیش نظر  دلہا دلہن انٹری کے نت نئے انداز  بھی اپناتے ہیں جو اکثر مہنگے بھی ثابت ہو جاتے ہیں۔ 

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں شادی کی تقریب میں  ایسا ہی خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں دلہا دلہن کی  انٹری کے لیے بنایا گیا جھولا آتش بازی سے بھرپورپلیٹ فارم الٹ گیا۔


سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جوڑے کو شدید آتش بازی کے درمیان لگے جھولے میں مختلف طرز میں انٹری کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم جھولا اونچائی میں جاتے ہی ٹوٹ کر گرگیا جس کے بعد دونوں نیچے آگرے۔  

نیچے گرنے سے جوڑے کی جان  تو بچ گئی لیکن  دونوں حادثے میں زخمی ہو گئے اور اس طرح دونوں کی شادی بھی برے لفظوں میں ہی سہی لیکن یادگار  بن گئی۔

مزید خبریں :