14 دسمبر ، 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات سے قبل شبِ قوالی کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دلہا دلہن تو موضوعِ بحث بنے ہی رہے، اس کے علاوہ جنید صفدر کی بہنیں اور مریم نواز کے بھی خوب چرچے رہے۔
قوالی کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا جب کہ جنید صفدر نے بھی اپنی دلکش آواز میں گیت گنگنایا۔
مداحوں نے تصاویر پر اظہارِ خیال کیا اور مریم نواز کے انداز کو دلکش قرار دیا۔ مریم نواز نے ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
قوالی نائٹ کے لیے دلہا نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی اور انہوں نے ریشمی شال اوڑھ رکھی تھی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کا عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں نکاح ہوا تھا جب کہ دونوں کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔