کاروبار
Time 14 دسمبر ، 2021

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود ایک فیصد اضافے کے بعد 9.75 فیصد ہوگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی زری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 100 بیسز پوائنٹس اضافے کے بعد شرح سود 8.75 فیصد سے بڑھ کر9.75 فیصد ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے  کے مطابق زرعی شعبے کی نمو مضبوط نظرآتی ہے اور معاشی نمو 4 سے 5 فیصد اندازے کی اوپری سطح کے قریب ہوگی، معاشی نمو کے اندازوں میں آج شرح سود کا اضافہ شامل کرلیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون پر تاحال اس کی شدت کی معلومات کم ہے، کمیٹی سمجھتی ہے کہ پاکستان نے وبا کی دیگر قسموں کا مقابلہ کیا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سابقہ اندازوں سے بلند، 4 فیصد رہے گا، قلیل مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ بلند رہیں گے جبکہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں عالمی قیمتیں معمول پر آنے سے یہ مرحلہ وار کم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیرونی ترسیلات سے مکمل ادا ہورہا ہے، ادائیگی کیلئے زرمبادلہ ذخائر مالی سال کے دوران ضروری حد میں رہیں، عالمی قیمتوں اور مقامی طلب میں کمی زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 9 سے 11 فیصد ہوگی۔

مزید خبریں :