کاروبار
Time 14 دسمبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ6 ہزار 910 روپے ہے۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 98 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 1785 ڈالر ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :