Time 14 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نوبیاہتا جوڑا وکی کوشل اور کترینہ ایک ساتھ پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے

بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے۔

بالی وڈ جوڑی کی شادی 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل ہنی مون کے بعد واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے جہاں وہ پہلی بار ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔

اس موقع  پر وکی نے کترینہ کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور وہ ایک ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

کترینہ نے پنک اور گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی تھی اور چوڑیاں بھی پہن رکھی تھیں۔

مزید خبریں :