Time 15 دسمبر ، 2021
پاکستان

ویڈیو: جنید کی بارات، پھولوں کی چادر میں دلہن کی انٹری، دلہا انتظار میں کھڑا رہا

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی گزشتہ شب اسلام آباد میں بارات کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور  ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے کی شادی میں جہاں دلہا دلہن سمیت مریم نواز کا لباس اور انداز  زیرِ بحث رہا وہیں عائشہ سیف کی اسٹیج تک آمد لوگوں کو کافی پسند آئی۔

عائشہ سیف جنہوں نے پاکستانی ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا تیار کردہ سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو شاہانہ انداز میں پھولوں سے تیار کردہ چادر تلے اسٹیج تک آئیں۔

تاہم ویڈیو میں عائشہ کے ہمراہ ان کے اہلخانہ موجود تھے جب کہ اسٹیج پر جنید صفدر اپنی دلہن کا انتظار کرتے دیکھے گئے۔

جنید صفدر نے شادی پر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کی ڈیزائن کردہ آف وائٹ شیروانی اور میچنگ روایتی کُلا پہنا، ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جنید کو کُلا پہناتے وقت کی تصویر بھی شیئر کی۔

فوٹو: ایچ ایس وائی/انسٹاگرام
فوٹو: ایچ ایس وائی/انسٹاگرام

دوسری جانب مریم نواز نے شادی کے اس خاص موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ سبز رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جسے صارفین کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔


مزید خبریں :