دنیا
Time 15 دسمبر ، 2021

برطانیہ:اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پارلیمنٹ سے منظور

برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کو پارلیمنٹ نے منظور کر لیا۔

کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو حکمران جماعت کے 97 ارکان پارلیمنٹ کی مخالفت کے باوجود حکومت نے تمام بل منظور کرا لیے۔

پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد کے مطابق نائٹ کلبس اور بعض دیگر مقامات پر داخلے کے لیے ویکسی نیشن کا ثبوت یا کورونا کا منفی نتیجہ دکھانا ہو گا۔

حکمران جماعت کے 97 ارکان نے مخالفت کووڈ پاسپورٹ کے معاملے پر کی اور 2019 کے الیکشن کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کو پارٹی ارکان کی طرف سے بڑی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب برطانیہ نے آج سے تمام 11 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیرِ صحت نے کہا کہ اومی کرون کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سفری پابندیاں اب غیر مؤثر ہیں۔

مزید خبریں :