Time 15 دسمبر ، 2021
پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزرات خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈسٹری ذرائع نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مزید خبریں :