دنیا
Time 15 دسمبر ، 2021

سعودی عرب میں پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم، کون لوگ مستفید ہوں گے؟

کورونا کیسز میں کمی کے بعد جدہ میں کورونا مریضوں کا فیلڈ اسپتال بند کردیا گیا— فوٹو:فائل
کورونا کیسز میں کمی کے بعد جدہ میں کورونا مریضوں کا فیلڈ اسپتال بند کردیا گیا— فوٹو:فائل

سعودی عرب نے سعودی خواتین کے غیرملکی شوہروں اور سعودی مردوں کی غیر ملکی بیویوں کو مملکت میں آمد پر کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

سعودی ایجنسی کے مطابق سعودی ادارے مملکت میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پالیسیوں میں نظرثانی کرتے رہتے ہیں۔

اب سعودی عرب نے نے سعودی خواتین کے غیرملکی شوہروں اور سعودی مردوں کی غیر ملکی بیویوں کو مملکت میں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ سعودی شہریوں کے غیرملکی بچوں اور والدین جبکہ سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین کو بھی حاصل ہوگا۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں کمی کے بعد جدہ میں کورونا مریضوں کا فیلڈ اسپتال بند کردیا  گیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیلڈ اسپتال کی اشیا محکمہ صحت کےگودام منتقل کردی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :