کھیل
Time 16 دسمبر ، 2021

ویسٹ انڈیز کے مزید کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق، دورہ پاکستان مکمل ہونا کھٹائی میں پڑ گیا

پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے مزید 5 ارکان میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد دورے کے مزید میچز کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق مزید 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے متاثر کرکٹرز میں شائے ہوپس، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں، تینوں کرکٹرز باقی میچز نہیں کھیلیں گے اور کورونا پازیٹیو آنے والے پانچوں ارکان آئسولیشن میں ہیں۔

دورہ پاکستان پر آنے والے 6 کھلاڑی اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ڈیون تھامس انجری کا شکار ہیں، وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انجرڈ ہوئے تھے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی حکام آج تمام کھلاڑیوں کے ایک مرتبہ پھر کورونا ٹیسٹ کے بعد دورہ جاری رکھنے سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :