Time 16 دسمبر ، 2021
پاکستان

کیا جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز تھیں؟

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی بارات کے کھانے سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جنید صفدر کی بارات میں انہیں صرف دو ڈشز ہی مینیو میں دکھائی دیں۔

سیف اعوان نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنید صفدر کی بارات میں 32 ڈشز  تھیں جن میں سی فوڈ، کانٹیننٹل، چائنیز اور شاہی کھانوں سمیت کئی انواع و اقسام کے کھانے تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بارات میں 1100 افراد نے شرکت کی جس کے جواب میں ذیشان ملک نے کہا کہ مجھے جنید صفدر کی بارات میں صرف 2 ہی ڈشز دکھائی دیں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زیادہ مہمان بھی صرف آپ کو ہی نظر آئے ہوں گے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوگی۔

مزید خبریں :