14 دسمبر ، 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 17دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی ۔
ولیمے کی تقریب کیلئےکسی سیاسی جماعت کے رہنما کو دعوتی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔
شریف فیملی کے ذرائع کےمطابق جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کیلئے صرف قریبی رشتےداروں اور فیملی فرینڈز کو دعوتی کارڈزجاری کیے گئے ہیں۔
آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹوزرداری، چوہدری برادران اور محمود اچکزئی سمیت کسی سیاسی جماعت کے رہنما کواس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔
تاہم کھوکھر برادران اور اُن کے اہل خانہ کو ذاتی تعلق کی وجہ سے ولیمے کی تقریب کیلئے دعوت دی گئی ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کسی دوسرے رُکنِ اسمبلی کودعوتی کارڈز جاری نہیں کیے گئے۔