کھیل
Time 17 دسمبر ، 2021

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز

برطانیہ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے پاکستان کے وکٹ کییر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

سسکس کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ایک کلینڈر ائیر میں 2000 رنز بنانے والے قومی بلے باز نے بھی سسکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر انگلش ویمن ٹیم اور سسکس کی کرکٹر سارہ ٹیلر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

سارہ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی، بہت ہی شاندار معاہدہ۔


مزید خبریں :