17 دسمبر ، 2021
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے دعوت ولیمے میں شریک مہمانوں کے لیے خاص شرط رکھی گئی ہے۔
شریف خاندان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مہمانوں کو داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہوگی۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کی بارات کی تقریب 14 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی جبکہ ان کی ولیمے کی تقریب آج 17 دسمبر بروز جمعہ لاہور میں ہوگی۔