Time 18 دسمبر ، 2021
پاکستان

تمام بجلی منصوبے پالیسی کے مطابق نیپرا کی منظوری سے لگے: معاون خصوصی برائے سی پیک

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی نہیں پیدا کی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور کا کہنا تھا بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کم از کم 30 سے 35 فیصد تک اضافی بجلی ہونی چاہیے لیکن پاکستان کو انڈسٹرئیل ملک بنانے کا سوچ کر بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی۔

لیکن اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پچھلے دور میں ضرورت سے زیادہ بجلی بنا دی گئی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ تمام بجلی منصوبے پالیسی کے مطابق اور نیپرا کی منظوری سے لگے، جب کرپشن کے الزام لگائے گئے تو چین کی طرف سے میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ ایسے الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید نے الزام لگایا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی گئی لیکن سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اس کی تردید کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :