کے پی بلدیاتی الیکشن، ہر ووٹر کو کتنے بیلٹ پیپر ملیں گے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن میں ہر ووٹر 6 ووٹ کاسٹ کرے گا۔

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز پر پارٹی نام اور نشانات درج ہوں گے۔ انتخابی عملہ ووٹ پول کرنے کے لیے آنے والے ووٹرز کو 6 مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرز فراہم کرے گا۔

میئرسٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کے لیے ووٹر کو سفید رنگ کا بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔

ووٹر کو ویلج نیبرہڈ کونسلز میں جنرل نشستوں پر سلیٹی رنگ کے بیلٹ پیپر پر اپنے پسندیدہ ایک امیدوار کے لیے مہر کے ذریعے نشان لگانا ہوگا۔

خواتین کی نشست کے لیے بیلٹ پیپر گلابی رنگ کا ہوگا جب کہ نوجوان امیدوار کی نشست کے لیے بیلٹ پیپر پیلے رنگ اور کسان مزدور کی نشست کا بیلٹ پیپر سبز رنگ کا ہوگا۔

ووٹرز کو اقلیتی نشست کے لیے بھورے رنگ کا بیلٹ پیر دیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :