19 دسمبر ، 2021
امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی سیکرٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں تشکیل دی ہے جو تحقیقات مکمل کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔
کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن خیبرپختونخوا خوشحال زادہ بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جے یو آئی ف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کرنے اور عملے کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔