کاروبار
Time 20 دسمبر ، 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا

حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کا کاروبار 9 ارب روپے میں طے ہوا— فوٹو:فائل
حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کا کاروبار 9 ارب روپے میں طے ہوا— فوٹو:فائل 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں 676 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس 439 پوائنٹس اضافے سے 44339 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44484 رہی۔ حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کا کاروبار 9 ارب روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 61 ارب روپے بڑھ کر 7580 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :