Election 2024 Election 2024

کاروبار
Time 20 دسمبر ، 2021

ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں اضافے کا امکان، انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا

حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے، ذرائع ٹیلی کام سیکٹر— فوٹو:فائل
حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے، ذرائع ٹیلی کام سیکٹر— فوٹو:فائل

ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔

ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق حکومت ٹیلی کام سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔

ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔