Geo News
Geo News

Time 20 دسمبر ، 2021
پاکستان

گورنرسندھ کا ایک بار پھرسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ایک بار پھرسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نےاس سے قبل  بل پر ڈی ایم سیز ختم کرنے، ٹاؤنزبنانے، خفیہ رائےشماری، غیرمنقولہ املاک پر پراپرٹی ٹیکس نہ ملنے سمیت 10 اعتراضات اٹھائے تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترمیمی بل میں گورنر سندھ کے صرف خفیہ رائے شماری کے اعتراض کو دور کیا گیا تھا اور بل ترمیم کے بعد 14دسمبر کو گورنر سندھ کو دستخط کے لیے موصول ہوا تھا۔

 قانون کے مطابق گورنر سندھ اگر بل پر دوسری بار بھی دستخط نہ کریں تو بل 12 دن بعد خود نافذعمل ہوجائے گا۔