Time 21 دسمبر ، 2021
دنیا

برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ

برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے —فوٹو: فائل
برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار 743 کیسز رپورٹ ہوئے —فوٹو: فائل 

برطانیہ میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 91 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 44 افراد ہلاک بھی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  مزید 91 ہزار 743 کیسز رپورٹ  ہوئے  جبکہ  اومی کرون کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن  کا کہنا ہے کہ اومی کرون کےسبب انتہائی مشکل صورت حال کا سامنا ہے،کسی بھی پابندی کو رد نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی توعوام کےتحفظ کیلئےمزید پابندیاں لگاسکتےہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے  عوام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں 12 سے15 برس کےبچے کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے  اہل قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب رپورٹس ہیں کہ ملکہ برطانیہ کرسمس ونڈ سرکاسل میں ہی گزاریں گی۔

یاد رہے کہ وبا کے باعث گزشتہ ہفتہ ملکہ نے کرسمس سے قبل خاندان کےاعزاز میں روایتی لنچ بھی منسوخ کردیا تھا۔

مزید خبریں :