پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2021

بلدیاتی الیکشن میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کا کلیدی سبب تھا: وزیراعظم کا اعتراف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’تحریک انصاف نے پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا، اب سے میں پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی‘۔

بلدیاتی الیکشن میں غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کا کلیدی سبب تھا: وزیراعظم کا اعتراف

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو چار سٹی کونسل میں سے ایک بھی میئر شپ نہ ملی جب کہ جے یو آئی (ف) نے انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کیں۔


مزید خبریں :