Time 21 دسمبر ، 2021
کھیل

شرجیل خان کا شاداب سے شادی سے متعلق سوال، کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

شاداب خان نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے بعد آسک شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—فوٹو: فائل
 شاداب خان نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے بعد 'آسک شاداب' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا—فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو ایک مرتبہ پھر شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینا پڑا۔

اس مرتبہ شاداب سے کسی مداح نے نہیں بلکہ ساتھی کرکٹر شرجیل خان نے شادی سے متعلق پوچھا۔ 

شاداب خان نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے بعد 'آسک شاداب' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

شرجیل خان نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے پوچھا کہ شادی کا کیا ارادہ ہے، اور کب کرو گے؟

شاداب نے مضحکہ خیز انداز میں جواب دیا کہ شرجیل بھائی اب آپ ہی بات کرلیں، میں نمبر بھیجتا ہوں۔

اس کے علاوہ شاداب سے سوال کیا گیا کہ آپ اب تک سرفراز احمد کو اپنا کپتان کیوں کہتے ہیں؟

جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ سرفراز نے مجھے رہنمائی کرنے کا طریقہ سکھایا، انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک ٹیم کو ساتھ لے کر کیسے چلتے ہیں، اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ملک کے لیے لڑنا انہوں نے ہی سکھایا ہے۔

شاداب نے مزید لکھا کہ میرے استاد ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔

مزید خبریں :