کھیل
Time 27 اگست ، 2021

شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟ کرکٹر نے خود بتادیا

شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال وجواب کا سیشن رکھا تھا جہاں اپنے مداحوں کو کئی سوالوں کے جوابات دیے —فوٹو: فائل
شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال وجواب کا سیشن رکھا تھا جہاں اپنے مداحوں کو کئی سوالوں کے جوابات دیے —فوٹو: فائل

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  نے خود ہی اپنی شادی سے متعلق بتادیا۔

شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن  رکھا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کیے۔

ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟

اس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بھائی جب کوئی لڑکی گھر والوں کو مل جائے'۔

شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر سوال وجواب کا سیشن رکھا —فوٹو:شاداب خان انسٹاگرام اسکرین گریب
شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر سوال وجواب کا سیشن رکھا —فوٹو:شاداب خان انسٹاگرام اسکرین گریب

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے بھی ان سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کب ہوگی؟ اس پر بھی جواب دیتے ہوئے شاداب نے کہا کہ 'اچھا سوال ہے لیکن جواب نہیں ہے'۔

شاداب کے جوابات سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی پسند سے ہی شادی کریں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان 53 ٹی ٹوئنٹی ، 48 ون ڈے اور 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :