Time 21 دسمبر ، 2021
کھیل

عابد علی کی صحت اب کیسی ہے؟

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی صحت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کیا ہے۔

عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پی سی بی عہدیدار کے مطابق عابد علی کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے عابد علی کی ای سی جی نارمل آئی ہے، ان کے دل کے عضلات میں پروٹین کی موجودگی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال ان کا ایکو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :