Time 21 دسمبر ، 2021
پاکستان

پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو، مارکیٹیں 24 گھنٹے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگیا ہے—فوٹو فائل
نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہوگیا ہے—فوٹو فائل

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا کے سلسلے میں نافذ وقتی پابندیوں کو ختم کردیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروبار کے معمول کے اوقات کار بحال کردیے گئے اور کاروبار کے تمام شعبوں میں جزوی اوقات کار بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام مارکیٹیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جب کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے، تمام مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :