28 ستمبر ، 2021
لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز میں کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز کا تمام عملہ ویکسی نیٹڈ ہونے کا بیج لگائے گا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہےکہ کسی بھی نان ویکسی نیٹڈ شخص کے شادی ہال میں داخلے پر پابندی ہو گی اور تمام مہمانوں کا ویکسی نیشن اسٹیٹس کیوآرکوڈ سے چیک کیا جائے گا جب کہ تمام مہمانوں کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں، مقررہ تاریخ کے بعد بغیر ویکسی نیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔