ریحام خان کا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر انوکھا طنز

وزیراعظم عمران خان کی  سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر انوکھا طنز  کیا۔

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر ٹی وی بریکنگ کا جملہ استعمال کیا گیا ہے جس میں لکھا تھا کہ ’پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا اور تاریخ کا دھارا پلٹ گیا‘۔

ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ریحام نے کہاکہ ’ٹی از فنٹاسٹِک‘۔ تاہم اس ٹوئٹ پر ریحام نے لکھا کہ جے یو آئی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا۔

خیال رہے کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے مخالفین کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔

4 میں سے 3 شہروں کے میئرز کی نشستیں جیت گئے جس میں تحریک انصاف کا گڑھ سمجھے جانے والا صوبائی دارالحکومت پشاور بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :