22 دسمبر ، 2021
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ، میں اب ٹھیک ہوں۔
اسپتال سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ کل بھی ایک پراسیجر ہونا ہے اس لیے دعاؤں کے درخواست ہے۔
عابد علی نے مزید کہا کہ میرے لیے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ۔
واضح رہے کہ منگل کے روز کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ جاری تھا۔
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا جس کے بعد ڈاکٹرز نے قومی کھلاڑی میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی تشخیص کی۔