کورونا کے علاج کیلئے گولی کے استعمال کی اجازت مل گئی

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فائزر (Pfizer) کی کورونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے حکام کے مطابق ان کی کمپنی کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ (Paxlovid) بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق گولی 12 سال اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں اور وبا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے گولی دن میں دو مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔

امریکا نے دوا کے لیے دوا ساز کمپنی سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

مزید خبریں :