اقرا اور یاسر نے آخر کار بیٹے کا چہرہ دکھا دیا

یاسر اور اقرا کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: اقرا عزیز/انسٹاگرام
یاسر اور اقرا کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: اقرا عزیز/انسٹاگرام

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بیٹے کبیر حسین کا چہرہ پیدائش کے 5 ماہ بعد دکھا دیا۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بیٹے کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ آج کبیر کو اس دنیا میں آئے ہوئے 5 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اور یہ اس وقت کی تصویر ہے جب کبیر 3 ماہ کا تھا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج ہمارے دل خوشی سے لبریز ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کبیر حسین کی تصویر آپ سب سے شیئر کی جائے۔

اقرا عزیز کی شیئر کردہ تصویر یاسر حسین نے بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی بتایا کہ کبیر نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ یاسر اور اقرا کے ہاں رواں سال 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم دونوں نے بیٹے کا چہرہ اب تک مداحوں سے شیئر نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :