پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2021

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے متوقع

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا— فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اجلاس کل 3بجے طلب کرلیا۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید خبریں :