24 دسمبر ، 2021
برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی کی تصویر پہلی بار منظرِ عام پر آگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیری اور میگھن نے کرسمس کے تہوار سے قبل کرسمس کارڈ پر بیٹی کی تصویرشیئر کی ہے۔
پرنس ہیری اورمیگھن نے تصویر کے نیچے لکھے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم نے بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا، بیٹے آرچی نے ہمیں والدین کا درجہ دیا جب کہ للی بیٹ نے اس دنیا میں آکر ہماری فیملی کو مکمل کیا۔
شاہی جوڑے نے کارڈ پر لوگوں سے افغانستان سے بے دخل خاندانوں کے لیےعطیات دینے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی للی بیٹ کی پیدائش جون 2021 جب کہ بیٹے آرچی کی پیدائش مئی 2019 میں ہوئی تھی۔