Time 24 دسمبر ، 2021
پاکستان

پریانتھا قتل کیس میں زیر حراست 64 ملزمان رہا

سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے: ترجمان پنجاب پولیس۔ فوٹو: فائل
 سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے: ترجمان پنجاب پولیس۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا سے متعلق کیس میں زیر حراست 64 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دیکھائی دیے تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب  چیئرمین صادق  سنجرانی کی  زیر  صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں آج پریانتھا  کمارا کے قتل کے حوالے سے مذمتی قرار  داد بھی منظور کی گئی اور ملزمان  کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ  کیا گیا۔

مزید خبریں :