سنی لیون نے ’مجنوں بھائی‘ سے متاثر ہوکر کونسی پینٹنگ بنائی؟

فوٹو: سنی لیون انسٹا گرام اسکرین گریب
فوٹو: سنی لیون انسٹا گرام اسکرین گریب

بالی وڈ کی مقبول کامیڈی فلم ' ویلکم 'میں مجنوں بھائی کی پینٹنگز سے سب ہی واقف ہیں اور اب اداکارہ سنی لیون بھی ان سے متاثر ہوگئیں۔

فلم ویلکم میں مجنوں بھائی کا کردار ادا کرنے والے انیل کپور نے فلم میں گدھے ، گھوڑے کی  پینٹنگ بنائی تھی جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

سنی لیون نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ بظاہر مجنوں بھائی والی ہی  پینٹنگ بناتےہوئے نظر آرہی ہیں ۔

 البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو میں جو پینٹنگ سنی نے دکھائی وہ انہوں نے ہی بنائی ہے ۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ 'میں مجنوں بھائی سے کافی متاثر ہوئی'۔ 

واضح رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ویلکم میں انیل کپور کے علاوہ  نانا پاٹیکر ، اکشے کمار اور کترینہ کیف بھی اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔

مزید خبریں :