Time 25 دسمبر ، 2021
پاکستان

بل دو بجلی لو، لیسکو نے بل نہ دینے پر تھانے کی بجلی کاٹ دی

تھانہ سبزہ زار پولیس نے بجلی بحال نہ کرنے پر لیسکو کے دو ملازمین کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا/ فائل فوٹو
تھانہ سبزہ زار پولیس نے بجلی بحال نہ کرنے پر لیسکو کے دو ملازمین کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا/ فائل فوٹو

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے 41لاکھ روپے کا بل ادا نہ کرنے پر تھانہ سبزہ زار کی بجلی کاٹ دی۔

ایس ڈی او لیسکو احمد فراز کےمطابق سبزہ زار تھانہ 41 لاکھ کا روپے کا نادہند ہے اور  تھانے کوکئی بار نوٹس بھیجے گئے مگر بل ادا نہ کیا گیا جس پر  مجبوراً بجلی کاٹ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ سبزہ زار پولیس نے بجلی بحال نہ کرنے پر لیسکو کے دو ملازمین کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :